Live Updates

رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لے لیا

یہ نام کا وزیر پانی وبجلی ہے اپنی ہوم منسٹری کشمالہ طارق کو دیکھے ، اس کی حقیقت بتائے مجھے ڈمپر کہنے والا خواجہ آصف مت بھولے کہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں یہ ڈمپر ن لیگ کے سارے روڑے کچل دے گا ، فردوس عاشق اعوان خواجہ آصف کے اپنے گھر ماں ، بہن اور بیٹی نہیں اسے تمیز ہی نہیں کہ خواتین سے کیسے بات کرنی ہے اصل میں خواجہ آصف نے اپنا چھوٹا پن دکھایا ہے ، خصوصی انٹرویو

بدھ 14 جون 2017 17:24

رہنما تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی رہنمائ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گٹر لیگ کا گندہ کیڑا ہے جسے خواتین سے بات کرنے کا سلیقہ ہی نہیں ،میں اس سے نہیں ڈرنے والی ، یہ نام کا وزیر پانی وبجلی ہے اپنی ہوم منسٹری کشمالہ طارق کو دیکھے اور اس کی حقیقت بتائے مجھے ڈمپر کہنے والا خواجہ آصف مت بھولے کہ دوہزار اٹھارہ کے انتخابات میں یہ ڈمپر ن لیگ کے سارے روڑے کچل دے گا ، میرے خلاف نیب میں مقدمات بنانے والی میری سابق جماعت پیپلز پارٹی تھی اور اس کے پیچھے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ہاتھ تھا مگر میں سرخرو ہوگئی اور نیب نے میرے خلاف تحقیقات ختم کر دیں۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے خواجہ آصف کے ان پر ٹویٹ کے ذریعے ذاتی حملے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گندی نسل سے جن کا تعلق ہو وہ باتیں بھی ایسی ہی کرتے ہیں کیونکہ ان کے ذہن ہی پراگندہ ہیں کیا خواجہ آصف کے اپنے گھر ماں ، بہن اور بیٹی نہیں اسے تمیز ہی نہیں کہ خواتین سے کیسے بات کرنی ہے اصل میں خواجہ آصف نے اپنا چھوٹا پن دکھایا ہے اپنی ہوم منسٹری کو دیکھے جسے لوگ کشمالہ طارق کہتے ہیں اور یہ وزیر پانی وبجلی بنا پھرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈمپر جس پر الٹ جائے پھر کچھ نہیں بچتا اور دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں یہ ڈمپر ن لیگ کو دفن کردے گا ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت میں تب شامل ہوئی جب میں نے اپنے اوپر کرپشن کے لگے تمام بے بنیاد الزامات کو کلیئر کروایا اور نیب نے مجھے کلین چٹ دی حالانکہ یہ مقدمات سیاسیانتقام کی کارروائی تھی تحریک انصاف نے تو مجھے دوہ ہزار چودہ میں ہی شمولیت کی دعوت دے دی تھی ان کا کہنا تھا کہ میری سابق قیادت رائے ونڈ میں بیٹھی نواز شریف کے ساتھ تیتر بٹیر کھا رہی تھی اور میرے خلاف مقدمے درج کئے جا رہے تھے اور ان مقدمات کے پیچھے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تھے پیپلز پارٹی میں اس طرح کے لوگوں کا ایک مافیا ہے جس نے مجھے کبھی دل سے تسلیم نہیں کیا اس لئے پارٹیچھوڑ دی کیونکہ جتنی اصلاح کی کوشش کی وہ ناکام ہوئی اور یہ فرینڈلی اپوزیشن کرتے رہے ان کا کہنا تھا کہ اب میں عمران خان کی کھلاڑی ہوں اور فرنٹ فٹ پر کھیلوں گی چوکے چھکے ایسے لگیں گے کہ گیند گراونڈ سے باہر جائے گی ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد عملی طور پر تحریک انصاف پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دوں گی اور اس وقت ان کی تمام تر توجہ حلقے کی طرف مرکوز ہے سیالکوٹ اب تحریک انصاف کا گڑھ ہوگا اور ن لیگ سمیت سیاسی یتمیوں کا یہاں سے آئندہانتخابات میں جنازہ نکل جائے گا ( صدیق ساجد)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات