انڈس ہسپتال نے پہلا موبائل بلڈ ڈونیشن یونٹ متعارف کرادیا

بدھ 14 جون 2017 17:14

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) انڈس ہسپتال بلڈ سینٹر نے ورلڈ بلڈ ڈونرڈے منانے کی غرض سے پہلا موبائل بلڈ ڈونیشن یونٹ متعارف کرادیا ہے۔ اس سال یہ مہم "خون دیجئے، ابھی دیجئے ، بار بار دیجئی-"کی تھیم سے چلائی جارہی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق پاکستان میں تقریباً 15لاکھ بیگ سالانہ خون کی ضرورت ہے جس کا 40فیصد پبلک سیکٹر کی طرف سے پورا کیا جارہا ہے۔

نجی سطح پر 80فیصد انتقالِ خون ملک کے بڑوں شہروں میں ہوتاہے جن میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔ پاکستان میں خون کی منتقلی کی خدمات زیادہ تر ہسپتالوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔ اس وقت ملک میں تقریباً 170سرکاری اور 450نجی بلڈ بینک موجودہیں۔انڈس ہسپتال نے 2013ء میں بلڈ سینٹرقائم کیا تھا۔ یہ بلڈ سینٹر خون جمع اور 9ہسپتالوں میں مریضوں کو محفوظ اورمفت خون فراہم کرتاہے۔

(جاری ہے)

بلڈ سینٹرکا مقصد بغیر کسی امتیاز کے معاشرے کے تمام طبقات کو بین الاقوامی معیارکے مطابق محفوظ خون فراہم کرنا ہے۔ انڈس ہسپتال رضاکارانہ خون کے عطیات کو فروغ دیتا ہے اور محفوظ خون جمع کرنے کا یہ واحد طریقہ ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں عطیہ کنندگان تک پہنچنے کیلئے اپنا پہلا ایئر کنڈیشنڈ موبائل بلڈ ڈونیشن یونٹ متعارف کرایا ہے۔ اس یونٹ میں 2انٹرویو کمرے، 4بیڈزاو10ڈونرز کی سہولت کیلئے ویٹنگ ایریاہے۔ یونٹ میں خون کے عطیات کو محفوظ کرنے کیلئے تمام سہولیات دستیاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :