تھانہ کلر کہار اور تھانہ صدر کے ایس ایچ او ز و دیگر پولیس افسران کے تبادلے

بدھ 14 جون 2017 17:14

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) ڈی پی او چکوا ل محمد ہارون جوئیہ نے تھانہ کلر کہار اور تھانہ صدر کے ایس ایچ او ز اور دیگر پولیس افسران کے تبادلے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر کے ایس ایچ او خضر حیات کو تھانہ کلر کہار کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے جبکہ کلر کہار کے ایس ایچ او ملک شاہد حسین کو تھانہ صدر کا ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے۔ پی آر او ڈی پی او سب انسپکٹر راجہ ذوہیب کو چوآسیدنشاہ کا ایس ایچ او مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں پر تعینات سب انسپکٹر راجہ نذر حیات کو انچارج پولیس چوکی ملہال مغلاں تعینات کیا گیا ہے ۔سب انسپکٹر محمد فیاض کو ریڈر ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :