کوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تمام مستحقین کو ان کا حق صاف شفاف طریقے سے پہنچایا جائے، محمد یوسف رودینی

بدھ 14 جون 2017 17:07

خضدار۔14جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء)ڈویژنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام قلات ڈویژن محمد یوسف رودینی نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹس پروگرام کے تحت مستحقین کو شفاف طریقے سے رقم کی منتقلی کے لئے ادارے نے ایک ملکی بینک سے معاہدہ کیا ہے اور متعلقہ بینک نے مقامی سطح پر ٹیلی نار موبائل کمپنی سے معاہدہ کیا ہے مستحقین اب ٹیلی نار کمپنی سے اپنی رقم وصول کریں ،جاری قسط چار ہزار آٹھ سو تیس روپے ہے مستحقین اس سے کم پیسہ وصول نہ کریں اگست میں نئے سروے کا آغاز ہو گا جس میں مزید مستحقین کو شامل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام خضدار محمد آصف میروانی اور اسسٹنٹ کمپلینٹ آفسر لیاقت زہری بھی موجود تھے ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محمد یوسف نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹس پروگرام قبل ازیں پوسٹ آفس کے ساتھ معاہد ہ تھا جہاں یہ شکایتیں مل رہی تھیں کہ رقم اصل حقداروں کو نہیں مل رہا جس پر محکمہ نے مستحقین کے مفاد میں ایک قومی بینک کے ساتھ معاہدہ کیا اس بینک نے ٹیلی نار موبائل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا جو مستحقین کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت رقم دینگے مستحق کے علاوہ کوئی فرد ان کے پیسے وصول نہیں کر سکتا جس سے کرپشن کے تمام راستے ختم ہو گئے ہیں انہوں نے ان شکایتوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مستحقین کی نمائندگی کرنے والی ایک خاتون نے جو الزام لگایا تھا کہ ٹیلی نار والے فی مستحق سے نو سو روپے کارڈ رہے ہیں ہم نے تحقیق کی متعلقہ خاتون سے رابطہ کیا مگر کوئی رسپانس نہیں ملا اب بھی ہم کہتے ہیں کہ اگر کسی کو اس طرح کا کوئی شکایت ھوں تو وہ فورا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر آ کر شکایت کریں ازالہ کیا جائے گا اور میں مستحقین کو آگاہ کرنا چاہتا ھوں کہ وہ کم رقم ہر گز وصول نہ کریں جتنے کا دستخط لیا جا تا ہے اتنا ہی پیسہ وصول کر یں اس کے علاوہ اگست میں دوبارہ از سر نو سروے کا آغاز ہو گا جس میں مستحقین بڑی تعداد میں شرکت کریں انہوں نے کہا کہ آئندہ مستحقین اپنے تمام اقساط بائیو میٹرک سسٹم سے ہی ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تمام مستحقین کو ان کا حق صاف شفاف طریقے سے ممکن ہو اس پروگرام کا بنیادی مقصد بھی یی ہے کہ خواتین کو انکے دہلیز تک رقم فراہم ہو انہوں نے کہا کہ مستقین کو ان کے رقم کی ادائیگی میں بلاتا خیر اور کوئی کٹوتی قابل قبول نہیں ہوگی آئندہ اقساط مستحقین کو ان کے اپنے یونین کونسلوں میں ہی اداکی جائیگی کوئی خاتون کو بلاوجہ زہمت نہیں دی جائگی محمد یوسف رودینی نے کہا کہ خضدار کے تمام یونین کونسلوں میں ٹیبلیٹ سسٹم کے ذریعے ادئیگی ہوگی اس وقت ڈسٹرکٹ خضدار میں کل انیس ٹیبلیٹ سسٹم کام ک رہے ہیں جب کہ مزید ٹیبلیٹ بھی منگوائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام مستحقین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام خواتین سے اپیل ہے کہ وہ آئندہ اپنی پوری رقم حاصل کرنے کے لیئے ٹیلی نار فرنچائز کے نمائندے سے رابطہ کریں اگر انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت ہو تو وہ فوری رابطہ کریں ۔