نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کی زیرنگرانی متاثرہ ٹاورزکی مرمت کاکام جاری

بدھ 14 جون 2017 17:07

کوئٹہ۔14جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کی زیرنگرانی آندھی اوربارش سے گرنے والے 220KV ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی2ٹاورز کی مرمت وبحالی کاکام ہنگامی بنیادوںپرجاری ہے اورتوقع ہے کہ جمعرات کی شام تک کام مکمل کرکے اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی بحال کردی جائے گی اورمذکورہ ٹرانسمیشن لائن سے منسلک تمام علاقوں میں اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :