گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ میںڈی ایس پی سمیت تین اہلکار زخمی

بدھ 14 جون 2017 17:07

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) گوادر میں مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار زخمی ،تفصیلا ت کے مطابق بدھ کو ضلع گوادر کے علاقے اورماڑہ میں ماکولہ کے مقام پر گوادر سے کراچی جانے والی تیزرفتار کارگاڑی اٴْلٹ گئی ،جس کے نتیجے میں سندھ پولیس کے ڈی ایس پی کلفٹن فتح محمد، انسپکٹر محمد رفیق اور ایس ایچ او کلفٹن محمد اسلام شدیدزخمی ہوگئے ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشتویشنا ک بتائی جارہی ہے مزید کاروائی جاری ہے ۔