پشین میں لیویز کی کارروائی ،فائرنگ کے تبادلے کے بعد کوئٹہ سے اغواء ہونے والا مغوی تاجر بازیاب

بدھ 14 جون 2017 17:03

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) پشین میں لیویز کی کاروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد کوئٹہ سے اغواء ہونے والا مغوی تاجر بازیاب،تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ شب پشین کے علاقے بر شور میں لیویز نے طورمرغہ چیک پوسٹ پر مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم گاڑی میں موجود ملزمان نے لیویز پر فائر نگ کر تے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی،آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد اغواء کار مغوی تاجر عبدالحنا ن کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ،مذکورہ تاجر کو 30مئی کو کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ سے اغواء کیا گیا تھا جبکہ اغواء کاروں کی جانب سے مغوی کو بد ترین تشد د کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ، مغوی کو با حفاظت کوئٹہ پہنچا کر لیویز نے ملزمان کی تلاش شروع کردی مزید کاروائی جاری ہے

متعلقہ عنوان :