فیصل آباد میں ہر قسم کی چھوٹی و بڑی گاڑیاں چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی قراردے دیاگیا، ترجمان ٹریفک پولیس

بدھ 14 جون 2017 16:52

فیصل آباد میں ہر قسم کی چھوٹی و بڑی گاڑیاں چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس ..
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) فیصل آباد میں ہر قسم کی چھوٹی و بڑی گاڑیاں چلانے کیلئے ڈرائیونگ لائسنس لازمی قراردے دیاگیاہے جبکہ دوران چیکنگ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانے والے حضرات کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی، ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کنہا تھا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑیاں چلانا جرم ہے جس سے صرف نظر نہیں کیاجاسکتاکیونکہ غیرتربیت یافتہ ڈرائیورز حادثات کاموجب بن رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں ٹریفک وارڈنز کو سخت ہدایات جاری کردی گئی ہے کہ اس پابندی پر سحتی سے علمدراآمد کروایا جائے خلاف ورزی کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 200 ،کار ڈرائیور کو 500 جبکہ دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز کو1000 روپے تک کے جرمانے کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :