صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لئے 100 ارب روپے کا قرضہ لینے کا فیصلہ

بدھ 14 جون 2017 16:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لئے 100 ارب روپے کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت یہ قرض 3 فیصد شرح سود پر یہ قرض ایشین ڈویلپمنٹ بینک اور فرانسیسی کمپنی اے ایف ڈی سے حاصل کرے گی، 86 ارب روپے کا قرض ایشین ڈویلپمنٹ بنک 20 ملین ڈالر یورو اے ایف ڈی کمپنی ادا کرے گی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کو تین زون میں تقسیم کیا جائے گا، پنجاب کے 21 اضلاع کے 5971 سکولوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ لاہور کے 70 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے کام پر 6 کروڑ 85 لاکھ روپے کی لاگت آئے گی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس منصوبے کے حوالے سے سنٹرل پنجاب کا پی سی ون محکمہ پی اینڈ ڈی کو ارسال کر دیا گیا ہے، توقع ہے کہ منصوبے پر رواں سال دسمبر تک کام ختم ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :