حالیہ بجٹ میں سگریٹ پر عائد ٹیکس میں 50فیصد تک کمی کے باعث سگریٹ نوشی میں اضافے کا امکان

بدھ 14 جون 2017 16:37

حالیہ بجٹ میں سگریٹ پر عائد ٹیکس میں 50فیصد تک کمی کے باعث سگریٹ نوشی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) حالیہ ملکی بجٹ میں سگریٹ پر عائد ٹیکس میں 50فیصد تک کمی کے باعث ملک میں سگریٹ نوشی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب بھارت اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کرنے کیلئے ٹیکس میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 80فیصد غریب افراد سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں اور حالیہ بجٹ میں سگریٹ پر عائد ٹیکس میں کمی کے باعث ملک میں تمباکو نوشی میں اضافہ ہوسکتا ہے دوسری جانب سے بھارت میں 2010کے بعد سے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے جو کہ 2010میں 36.4فیصد سے کم ہوکر 2017تک 28.6 فیصد ہوگئی ہے جبکہ سعودی عرب نے بھی دو روز پہلے سگریٹ پر عائد ٹیکس کو دوگنا کردیا ہے پاکستان کے حوالے سے اس بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ سگریٹ پر گزشتہ سالوں میں بڑھائے جانے والے ٹیکس کے بعد یہاں بھی بہتری آرہی تھی مگر حالیہ بجٹ میں ٹیکس میں کمی کے باعث گزشتہ تمام کوششیں ضائع ہوجائیں گی کیونکہ سگریٹ ٹیکس میں کمی کی وجہ سے نوجوانوں کیلئے پیکٹ خریدنا آسان ہوجائے گا واضح رہے کہ وزارت قومی صحت نے حالیہ بجٹ میں سگریٹ ٹیکس میں کم ازکم 44روپے اضافے کی سفارش کی تھی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :