ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام رمضان فوڈ پیکیجز کی تقسیم کے عمل کا آغاز ہو گیا، تنظیم38 اضلاع میں 8000 یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمن

بدھ 14 جون 2017 16:33

ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام رمضان فوڈ پیکیجز کی تقسیم کے عمل کا آغاز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) غیر سرکاری تنظیم ہیلپنگ ہینڈ پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام اس سال ایک کروڑ 56 لاکھ روپے کی مالیت سے رمضان فوڈ پیکیجز کی تقسیم کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ پاکستان کی38 اضلاع میں 8000 یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے، ان اضلاع میں یتیم بچوں اور ان کی مائوں کے ساتھ افطار ڈنرز کا اہتمام کیا جا رہا ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان کے چاروں صوبوں میں یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کو ترجیحاً فوڈ پیکیجز دیئے جا رہے ہیں، رمضان فوڈ پیکیجز 6 ہزار سے زائد غریب اور ضرورت مند خاندانوںکے 42000 سے زائد افراد مستفید ہوں گے، اپنی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اس سال بھی رمضان کے موقع پر فوڈ پیکیجز تقسیم کئے ہیں جس کا مقصد غریب افراد سمیت یتیم بچوں اور ان کے خاندانوں کی معاونت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرفن سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام راولپنڈی میں یتیم بچوں اور ان کی مائوں کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کے دوران کیا ۔اس موقع پر آرفن سپورٹ پروگرام کے سربراہ نعیم خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی ایک عالمی فلاحی تنظیم ہے جو پاکستان میںغریب افراد کو باوقار مقام دلانے کیلئے کوشاں ہے۔

ہیلپنگ ہینڈ 13 مختلف شعبوں میں کام کرتی ہے، ان شعبوں میں ایک منفرد پروگرام یتیم بچوںکی کفالت کا پروگرام ہے، یتیم بچوںکی زندگی میں بہتری لانا اور انہیں عام بچوںکے برابر مواقع فراہم کرنا اس پروگرام کا بنیادی مقصد ہے، یتیم بچوںکی زندگیوں میں قابل ذکر تبدیلی کیلئے بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم تک معاونت شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :