اوپی ایف پاکستانی اور کشمیری نژاد تارکین وطن کو زیاد ہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، منیجنگ ڈائریکٹر حبیب الرحمان گیلانی

اوپی ایف ہائوسنگ سکیم چترپڑی میر پور میں جدید سہولیات سے آراستہ اوپی ایف کا ریجنل دفتر قائم کیا جائے گا، آزاد جموں وکشمیر کے وزیر برائے ترقیات چوہدری محمد سعید سے گفتگو

بدھ 14 جون 2017 16:31

اوپی ایف پاکستانی اور کشمیری نژاد تارکین وطن کو زیاد ہ سے زیادہ سہولیات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن پاکستانی اور کشمیری نژاد تارکین وطن کو زیاد ہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ او پی ایف ہر شعبہ زندگی بشمول تعلیم، صحت، ہائوسنگ اور دیگر شعبہ جات میں قابل تعریف خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف حبیب الرحمان گیلانی نے آزاد جموں وکشمیر کے وزیر برائے ترقیات چوہدری محمد سعید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے او پی ایف ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔

وزیر ترقیات کو او پی ایف کی جانب سے فراہم کر دہ سہولیات اور او پی ایف اور حکومت آزاد جموں و کشمیرکے مابین تعاون سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر او پی ایف نے وزیر ترقیات کو مختلف فلاحی سرگرمیوں کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ او پی ایف بیرون ممالک وفات پانے اور معذور ہونے والے تارکین وطن کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوپی ایف نے تارکین وطن کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور ہائوسنگ کالونیاں قائم کیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اوپی ایف نے اپنی تعلیمی اداروں میں تارکین وطن کے بچوں کو ٹیوشن فیس کی مد میں پچاس فیصد رعایت دیتا ہے اور حال ہی میں اوپی ایف کے بڑے تعلیمی اداروں میںای لرننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر نے وزیر ترقیات کو آزاد جموں وکشمیرمیں اوپی ایف کی سرگرمیوں سے متعلق آگاہ کیا اور اوپی ایف کی ہائوسنگ سکیم چتر پڑی میر پور سے متعلق امور پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ی نژاد تارکین وطن کی شکایات کے ازالے اور انہیں مزید سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر اوپی ایف ہائوسنگ سکیم چترپڑی میر پور میں جدید سہولیات سے آراستہ اوپی ایف کا ریجنل دفتر قائم کیا جائے گا۔ وزیر ترقیات نے کشمیر ی نژاد تارکین وطن کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی وزارت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے اوپی ایف ہائوسنگ سکیم میرپور میںجلد تعمیرات پر زور دیتے ہوئے اوپی ایف کے اقدامات کو تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :