متعلقہ وزارتوں اور اداروں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے اعزازیے نہ دیئے تو پارلیمنٹ کے استحقاق کو مجروح کرنے کا مرتکب ہونگے ‘ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا انتباہ

بدھ 14 جون 2017 15:38

متعلقہ وزارتوں اور اداروں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے اعزازیے نہ دیئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے انتباہ کیا ہے کہ متعلقہ وزارتوں اور اداروں نے بجٹ اجلاس کے حوالے سے اعزازیے نہ دیئے تو وہ پارلیمنٹ کے استحقاق کو مجروح کرنے کا مرتکب ہونگے جب کہ وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اعزازیہ سے متعلق حکومتی اعلان پر عمل درآمد کے لئے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی سے مدد طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو بجٹ اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو نے بجٹ اجلاس کے لئے کام کرنے والے سرکاری ملازمین کو اعززیوں کا معاملہ اٹھایا سینٹ قومی اسمبلی اور متعلقہ وزارتوں اور اداروں کی فہرست بھی ایوان میں پیش کی جن کے ملازمین بجٹ اجلاس کے حوالے سے خدمت بجا لاتے ہیں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ہر سال اعلان کیا جاتا ہے کہ گزشتہ سال بھی شکایات ملی تھیں کہ بعض وزارتوں اور اداروں نے حکومتی اعلان پر عمل درآمد نہیں کیا سپیکر قومی اسمبلی نے وارننگ دی کہ جو وزارت اور ادارہ متعلقہ ملازمین کو اعزازیے نہیں دے گا وہ پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کرے گا وزیر خزانہ نے کہا کہ چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کا تعاون چاہئے۔