ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے ایران اور عمان کے درمیان تعاون پر اتفاق

بدھ 14 جون 2017 15:38

ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے ایران اور عمان کے درمیان تعاون پر ..
تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) خطے میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لئے ایران اورعمان نے دوطرفہ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔عمان میں تعینات ایرانی سفیر محمد رضا نوری شاہرودی اورعمان کے وزیرموسم اور ماحولیات محمد بن سالم بن سعید التوبی نے دونوں ممالک کے درمیان ماحولیات کے حوالے سے مزید تعاون پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایران کے جنوب میں دھول سے پیش آنے والے مسائل اور مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور دھول خطے میں ایک سنگین مسئلہ بن رہے ہیں جس کث عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے ایران میں منعقد ہونے والے ماحولیاتی آلودگی اور دھول سے متعلق بین الاقوامی اجلاس کے بارے میں بریفینگ دیتے ہوئے عمان کے وزیر ماحولیات کو اس اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامہ پیش کیا۔عمان کے وزیر نے بھی ماحولیاتی آلودگی کو ایک بین الاقوامی مسئلہ قرار دیا ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے خلیج فارس اور خطے کے دیگر ممالک کے باہمی تعاون پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :