سالار جمہوریت سردار سکندر حیات آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ‘پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سوائے میرٹ کی پامالی اور سردار سکندر حیات کے دور اقتدار میں کئے گے ترقیاتی کاموں پر اپنی تختیاں لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا

سابق امیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ (ن) راجہ محمد نہیب ٹھاکر کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 14 جون 2017 15:21

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) سابق امیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے کہا ہے کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ,پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سوائے میرٹ کی پامالی اور سردار سکندر حیات کے دور اقتدار میں کئے گے ترقیاتی کاموں پر اپنی تختیاں لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور سردار سکندر حیات کی سرپرستی میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر ، اور وزیر مال سردار فاروق سکندر کی قیادت میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے تعمیر وترقی کے لئے ہر حلقہ میں کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کئے اور ترقیاتی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر میں اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس سے مخالفین کی نیدیں حرام ہو گئی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر،سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر،وزیر مال سردار فاروق سکندر،وزیر برقیات راجہ نثار کی قیادت میں متحد ومنظم ہے ،الیکشن میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بہت جلد پورے ہوں گے۔ان خیالات کااظہارسابق امیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن راجہ محمد نہیب ٹھاکر نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے خون کا بازار گرم ہے عالمی برداری سمیت دنیا کی بااثر اقوام انسانی حقوق کے تحفظ اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلانے کیلئے اپنا کردارادا کریں ، بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی تنظیموں اور خود کو انسانی حقوق کا علمبردار کہنے والے حاکموں کے منہ پر طمانچہ ہے ، جب تک کشمیریوں کو ان کا حق آزاد نصیب نہیں ہو جاتا اس وقت کسی بھی صورت کشمیری قوم اپنے اس حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی ، حالیہ لائن آف کنٹرول پر معصوم لوگوں اور کشمیری نوجوانوں کی شہادت بھارتی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے ، کشمیری قوم گزشتہ ستر سالوں سے اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اس جنگ میں وہ لاکھوںجانوں کانذرانہ پیش کر چکے ہیں ۔