صدر آزاد کشمیر کی کوششیں بھی رنگ نہ لاسکیں ‘ بھمبر میں انٹر نیٹ کی سپیڈ کا مسئلہحل نہ ہو سکا‘ صارفین ذہنی کوفت میں مبتلا

بدھ 14 جون 2017 15:09

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) بھمبر میں انٹر نیٹ کی سپیڈ کا مسلہ حل نہ ہو سکا ، صارفین ذہنی کوفت میں مبتلا ، صدر آزاد کشمیر کی کوششیں بھی رنگ نہ لاسکیں ، تفصیلات کے مطابق بھمبر میں پی ٹی سی ایل کمپنی صارفین کو انٹر نیٹ کی سہولت تو دے رہی ہے لیکن کمپنی نیٹ کی سپیڈ دینے میں بری طرح ناکام ہے انٹر نیٹ کی سپیڈ نہ ہونے ہونے کی وجہ سے صارفین جن میں اکثریت یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات کی بھی ہے جبکہ میڈیا نمائندگان جنکو اپنے اپنے اداروں کو بروقت نیوز بھیجنے کے لئے ہر وقت انٹر نیٹ درکار رہتا ہے لیکن سپیڈ نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بھی گھنٹوں نیٹ پر بیٹھنا پڑتا ہے تب جاکر وہ اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کر پاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے باقی ماندہ کا موں میں بھی رکاوٹ پیدا ہو تی ہے دوسری طرف صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد خان نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد سے آزاد کشمیر میں سہی معنوں میں انٹر نیٹ کی سہولت کو پہنچانے کے لئے کئی بار کوششیں کی ہیں لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی سوچی سمجھی سازش کے تحت آزاد کشمیر کی عوام کو تھری جی اور فور جی کی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے صارفین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ذاتی نوٹس لیتے ہوئے آزاد کشمیر کی عوام پر رحم کھاتے ہوئے انہیں انٹر نیٹ کی سہی سروس فراہم کروائیں ۔