قبضہ یا ملکیتی رقبہ ، بھمبر نالاپر کناروں کے اندر بدستور بھرتی کا کام جاری

بدھ 14 جون 2017 15:09

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) قبضہ یا ملکیتی رقبہ ، بھمبر نالاپر کناروں کے اندر بدستور بھرتی کا کام جاری و ساری ، پنک روز ہوٹل تا مجاہد سنٹر لنک روڑ قبضوں کا سلسلہ جاری ، تفصیلات کے مطابق بھمبر نالا کے کناروں کے اندر قبضہ مافیا کی جانب سے قبضے کرنے کا سلسلہ گزشتہ کئی سالوں سے جاری وساری ہے ایک وقت میں نالا بھمبر شہریوں کے لئے قدرتی حسن کی وجہ سے سیرو تفریح کی مقام رکھتا تھا جہاں شہری نہ صرف گھومتے بلکہ پکنک مناتے تھے یہی نہیں شہر میں پنجاب سے آنے والے مہمان اس نالا کے قدرتی حسن کو دیکھ کر واپس گھروں کو جانا بھول جاتے تھے لیکن بد قسمتی سے چند سالو سے اس نالا کا حسن نالے کے کناروں کو تنگ کرنے اور کناروں کے اندر تعمیر کر کے ماند کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے اب اس نالے پر ہر طرف گھر ہی گھر بننے اور مذید قبضوں کا سلسلہ پورے عروج پر ہے دوسری طرف رہی سہی کسر بلدیہ بھمبر شہر بھر سے روزانہ کی بنیاد پر اٹھایا جانے والا کوڑا کرکٹ پھینک کر پورا کر رہی ہے جس سے ہر طرف تعفن پھیلا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کر اب سیرو تفریح کے لئے میلوں فاصلہ طے کر رکے سماہنی کی طرف جانا پڑتا ہے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نالا بھمبر کے مذید حسن کو بچانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے تاکہ شہری قدرتی حسن کے نعمت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔