افغانستان کیلئے عالمی بینک کی 520 ملین ڈالر کی امدادکااعلان

رقم کا نصف بے گھر شہریوں،دوسرا حصہ زیر عمل معاشی اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا،عالمی بینک

بدھ 14 جون 2017 15:07

افغانستان کیلئے عالمی بینک کی 520 ملین ڈالر کی امدادکااعلان
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) عالمی بینک نے افغانستان کے لیی520 ملین ڈالرکے ایک منصوبے کی منظوری دے دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی بینک نے بتایاکہ اس رقم کا نصف حصہ بد امنی کی وجہ سے بے گھر شہریوں کے لیے مختص کیا گیا ہے جبکہ دوسرا حصہ غربت کے خاتمے کے لیے زیر عمل معاشی اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بینک نے بتایا کہ بین الاقوامی دستوں کے انخلاء کے بعد سے ملک میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے اور اس وجہ سے افغانستان میں اقتصادی ترقی بہت سست روی کا شکار ہے۔ اس سے قبل یہ عالمی مالیاتی ادارہ جنوری میں افغانستان میں اقتصادی سرگرمیوں کی صورت حال کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔