رمضان المبارک تمباکو نوشی جیسی بری عادات ترک کرنے کا قیمتی موقع فراہم کرتا ہے

بدھ 14 جون 2017 15:06

رمضان المبارک تمباکو نوشی جیسی بری عادات ترک کرنے کا قیمتی موقع فراہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) رمضان المبارک بے پناہ فضائل و برکات اور کئی گنا زائد اجر و ثواب کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی کی بری عادات ترک کرنے کا ایک قیمتی موقع ہے۔ ماہرین صحت نے روزہ کو اچھی صحت ، نفسیاتی اور طبی عوارض سے نجات سمیت اسے تمباکو نوشی سے نجات کا بہترین ذریعہ قرار دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر طارق محمود نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ ماہ رمضان اقدس میں تمباکو نوشی کے عادی افراد کو تمباکو نوشی کئی گھنٹے ترک رکھنے کے ذریعے نیکوٹیشن پر انحصار کے بغیر زندگی گزارنے کا عادی بنا دیتی ہے۔

غیر رمضان میں بھی اس عادت کو برقرار رکھتے ہوئے تمباکو نوشی سے مکمل نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ انسان کو جسمانی اور روحانی اعتبار سے صحت مند اور پاکیزگی بخشتا ہے۔

متعلقہ عنوان :