نواز شریف بند کمرے میں پھنس چکے ہیں دیوارتوڑ کرنکلنا ہوگا‘

نواز شریف عرب اور قطر کے ممنو ن حسین ہیں‘نوا ز شریف نے دستاویزات میں ردوبدل اور جے آئی ٹی ارکان کو خرید نے کا منصوبہ بنایا ہے‘گلوئوں کو سپریم کورٹ لے جا کر ہنگامہ آرائی کا بھی منصوبہ ہے‘نوا ز شریف ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 14 جون 2017 15:06

نواز شریف بند کمرے میں پھنس چکے ہیں دیوارتوڑ کرنکلنا ہوگا‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف بند کمرے میں پھنس چکے ہیں ‘دیوارتوڑ کرنکلنا ہوگا،نواز شریف عرب اور قطر کے ممنو ن حسین ہیں،نوا ز شریف نے دستاویزات میں ردوبدل اور جے آئی ٹی ارکان کو خرید نے کا منصوبہ بنایا ہے،گلوئوں کو سپریم کورٹ لے جا کر ہنگامہ آرائی کا بھی منصوبہ ہے،نوا ز شریف ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے اعتزازاحسن نے کہا کہ نواز شریف بند کمرے میں پھنس گئے ٴدیوار توڑ کر نکلنا ہوگا۔نواز شریف نے بچنے کے لیے 3پلان بنائے ہیںً۔ نوا زشریف نے دستاویزات میں ردوبدل اور جے آئی ٹی ارکان کو خریدنے کا منصوبہ بنایاہے بینچ کو متنازع بنا کر فیصلہ حق میں لینے کا بھی منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوںنے کہا کہ پلان بی میں تاخیری حربے استعمال کیے جائیں گے۔

پلان سی میں جسٹس سجاد علی شاہ والا معاملہ دہرایا جائے گا۔ گلوئوں کو سپریم کورٹ لے جاکر ہنگامہ آرائی کابھی منصوبہ ہے۔ہنگامہ آرائی کرکے ججوں کو ڈرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہوگی ایک جج بینچ کا حصہ بننے سے انکار کرے۔نوا ز شریف سعودی عرب اور قطر کے ممنون حسین ہیں۔نوا ز شریف نے ہنری کسنجر بننے کی ناکام کوشش کی ۔