مشرق وسطیٰ کی کشیدگی ; قطری بزنس مین نے 4 ہزار گائے درآمد کرلیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 جون 2017 14:43

مشرق وسطیٰ کی کشیدگی ; قطری بزنس مین نے 4 ہزار گائے درآمد کرلیں
قطر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2017ء) : مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے پیش نظر قطری عوام کو درآمدات میں کافی مشکلات کا سامنا تھا ۔ عرب ممالک کے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات کے خاتمے کے بعد قطر نے درآمدات اور اپنے ملک کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنا شروع کر دی ہیں۔ قطر کے عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم ہونے پر ملک بھر میں تازہ دودھ کی ایک قلت سی پیدا ہوئی ، کیونکہ اس سے قبل قطر سعودی عرب سے دودھ اور دودھ کی بنی ہوئی اشیاء درآمد کرتا تھا ۔

عرب ممالک کی قطع تعلقی کے بعد قطر نے تُرکی سے دودھ اور دودھ سے بنی اشیا کی درآمدات کا آغاز کر دیا۔ اسی صورتحال کے پیش نظر ایک قطری بزنس مین بذریعہ پرواز 4 ہزار گائے منگوانے پر مجبور ہو گیا۔ پاور انٹر نیشنل ہولڈنگ کے چئیر مین الخیات نے یہ گائے آسٹریلیا اور امریکہ سے خریدیں۔

(جاری ہے)

590 کلو وزنی یہ چار ہزار گائے قطر ائیرویز کی 60 پروازوں کے ذریعے قطر لایا جائے گا۔

الخیات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اب قطر کے لیے کام کرنے کا وقت ہے۔ 5 جون کو شروع ہونے والی اس کشیدگی نے قطر کو نئے تجارتی راستے ڈھونڈنے پر مجبور کیا۔ مرکزی بنک کے مطابق کشیدگی کے باوجود مقامی اور انٹرنیشنل ٹرانزیکشنز میں کوئی فرق نہیں آیا۔ تُرکی نے قطر میں دودھ اور اس سے بنی اشیاء جبکہ ایران نے پھل اور سبزیاں بھجوائیں جو قطر پہنچ چکی ہیں۔ ان نئے تجارتی راستوں سے قطر میں اشیائے خوردونوش، تعمیراتی میٹیریل اور صنعتوں کے لیے سامان درآمد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :