اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث پاکستان دنیابھر میں پسندیدہ ملک بن گیا ‘عارف قاسم

بدھ 14 جون 2017 14:45

اقتصادی راہداری منصوبہ کے باعث پاکستان دنیابھر میں پسندیدہ ملک بن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) تاجر رہنما صدر بورڈ آف مینجمنٹ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ لاہور عارف قاسم نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث پاکستان دنیا بھر میں پسندیدہ ملک بن گیا ہے پاکستان2025میں دینا کی بہترین اور 2047میں10بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا موجودہ حکومت کے اقدامات سے ملک تیزی سے ترقی کررہا ہے اور دنیا بھر کے مستند جرائد پاکستان کو ابھرتی ہوئی معیشت قرار دے رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںقائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عارف قاسم نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان کو دنیا کا پسندیدہ ملک بنادیا ہے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ایشیاء کی بہترین سٹاک ایکسچینج قرار دیا جارہا ہے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تین گنا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سی پیک منصوبہ دنیا میں جاری سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہی55ارب ڈالرمالیت سے زائد کا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کو تیز رفتار اقتصادی ترقی کی شاہراہ پر لے جائے گا، طویل ،کشادہ اور محفوظ سڑکیں ، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے انہوںنے کہا کہ سی پیک میں شامل توانائی منصوبے بھی 2018تک پائیہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے جس سے توانائی بحران کا بھی مکمل طور پر خاتمہ ہوجائے گا۔

اور صنعتی پہیہ مسلسل رواں دواں رہنے سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوجائے گا۔