جے آئی ٹی کنٹینر پر چڑھ گئی جس میںعمران خان کی روح سرائیت کر گئی ‘ انکوائری کی بجائے اداروں سے لڑائی لڑی جارہی ہے ‘ رانا ثنا اللہ
بدھ 14 جون 2017 14:45
(جاری ہے)
جو خط لکھا گیا ہے اس میں اسٹیٹ بینک ، ایف بی آر ، ایس سی سی پی اور تمام اداروں پر الزامات لگائے ہیں ۔
اداروں میں اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں لیکن بغیر کسی نشاندہی کے الزامات لگائے گئے اور ایسا لگتا ہے کہ جے آئی ٹی کنٹینر پر چڑھ گئی ہے اور اس نے الزام خان والی ذہنیت اپنا لی ہے اور تما م اداروں پر الزامات کی بوجھا ڑ کر دی ہے ۔ یہ ہوتا کہ جے آئی ٹی ملک اور تاریخ کی سب سے اہم انکوائری کرے لیکن اس نے اس طرف اپنا ذہن لگانے کی بجائے الزام تراشی اور لڑائی شروع کر دی ہے ۔ پتہ نہیں جے آئی ٹی عمران خان سے متاثر ہوئی ہے یا اس میں عمران خان کی روح سرائیت کر گئی ہے کہ سارے ہی غلط ہیں ۔ جے آئی ٹی اپنے الزامات کی کس طرح وضاحت کر پائے گی اور یقینی طو رپر یہ بات سپریم کورٹ کے نوٹس پر آئے گی ۔ انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی کے الزامات کے بھی سطحی ہیں ، آئی بی الزام ہے کہ اس نے جے آئی ٹی کے ممبر غالباً بلال رسول کے نوکر کو دھمکایا ہے ،آئی بی انتہائی قابل اعتماد ادارہ ہے اب کس طرح پتہ چلے گا کہ نوکر کو کہاں دھمکیاں دی گئی نوکر کس طرح ثابت ہوا کہ یہ آئی بی کا آدمی ہے ۔ اس کے علاوہ جے آئی ٹی کی صلاحیت کی بھی خبر پڑتی ہے کہ اس نے کہا ہے کہ طارق شفیع کو جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے پہلے وزیر اعظم ہائوس سے ہدایات ملیں ۔ طارق شفیع وزیر اعظم کے فرسٹ کزن ہیں اور ان کا آج سے چالیس ، پچاس سال پہلے مشترکہ کاروبار تھا جو بعد میں الگ ہوا ،اگر جے آئی ٹی میںپیش ہونے والے نے اپنی فیملی اور اپنے وکیل سے مشورہ نہیں کرنا تو کیا بنی گالا میں عمران خان سے مشورہ کرنا ہے ۔انہوںنے کہا کہ جے آئی ٹی نے تصویر لیک کرنے والے مجرم کو تو پکڑ لیا ہے لیکن نام نہیں بتانا انہیں اس کا نام ادارہ اور عہدہ بتانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت مکمل اندھیراہے کوئی امیدکی کرن نظرنہیں آرہی۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے بیان سے جے آئی ٹی کی نہ صرف تشفی تسلی ہو جائے گی بلکہ دل کا روگ بھی جاتا رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.