محکمہ خوراک نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا غیر معیاری اور مضر صحت سامان ضبط کر لیا

بدھ 14 جون 2017 14:42

محکمہ خوراک نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا غیر معیاری ..
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) محکمہ خوراک نے مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا غیر معیاری اور مضر صحت سامان ضبط کر لیا، ضبط شدہ سامان میں 1600 کلو غیر معیاری اور مضر صحت آئل بھی شامل ہے۔ رمضان المبارک میں محکمہ خوراک نے درجنوں دکانداروں پر چالان کر کے ایک لاکھ کے قریب جرمانہ قومی خزانہ میں جمع کرایا، رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک بٹگرام نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سید وزیر شاہ، اے ایف سی سید شجاعت حسین اور فوڈ انسپکٹر ارسلان شوکت نے بٹگرام کے مختلف بازاروں میں کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا غیر معیاری سامان جس میں جوس، ٹافیاں، پاپڑ، مصالحہ جات، ڈالڈا، چائے، کھیر، چنے، دودھ، تیل اور دیگر اشیاء شامل ہیں، کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چند عرصہ قبل محکمہ خوراک نے ایک چھاپہ کے دوران 1600 کلو غیر معیاری اور مضر صحت آئل جو بیکریوں میں مختلف اشیاء تیار کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، کو پکڑ لیا تھا اور اس کے نمونے ٹیسٹ کیلئے پشاور لیبارٹری کو ارسال کر دیئے گئے تھے جو فیل ہونے پر محکمہ خوراک نے مذکورہ ناقص تیل ضبط کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ماہ رمضان میں مختلف کارروائیوں کے دوران درجنوں دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا ہے۔