نابلس میں 200 یہودی آبادکاروں کا مقدس مقامات پر دھاوا، بے حرمتی کی

بدھ 14 جون 2017 14:39

نابلس میں 200 یہودی آبادکاروں کا مقدس مقامات پر دھاوا، بے حرمتی کی
نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تاریخی قصبے سبسطیہ میں گزشتہ روز 200 یہودی آبادکاروں نے دھاوا بولا اور وہاں پر موجود مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق یہودی آباد کاروں کوچار بسوں پر فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں لایا گیا۔یہودی بسوں کی آمد سے قبل ہی اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور فلسطینی شہریوں کو قریب آنے سے روک دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :