دریا خان،ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ،دو زخمی

بدھ 14 جون 2017 14:53

دریا خان،ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق ،دو زخمی
دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) موٹرسائیکل ٹکرانے کے دو حادثات میں دوافراد جاں بحق دو شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ایم ایم روڈ دریاخان موڑ پر دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے بیس سالہ حسنین ملک موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ایم ایم روڈ پر ہی دوسرا حادثہ میں دوموٹرسائیکل ٹکرانے پر ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔