جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل بلاول بھٹو نے رحمان ملک کو طلب کر لیا

جے آ ئی ٹی میں شریف خاندان کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت پیش کیے جا ئیں گے ، ذرا ئع

بدھ 14 جون 2017 14:19

جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل  بلاول بھٹو نے  رحمان ملک کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینٹر رحمان ملک کو پانامہ کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں پیشی سے پہلے رپورٹ سمیت طلب کرلیا اور ان کو شریف خاندان کی خلاف ثبوت دینے جبکہ کارکنوں کو ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے رحمان ملک کو جے آئی ٹی میں پیشی سے پہلے اس لئے طلب کیا گیا ہے کہ رحمان ملک کی سربراہی میں حدیبیہ پیپز ملز سمیت اہم کیسوں کی تحقیقاتی رپوٹوں کا جائزہ لیا جاسکے جبکہ شریف خاندان کی کرپشن کے ٹھوس ثبوت جے آئی ٹی میں پیش کرکے حکمران جماعت و خاندان کے احتساب کو عملی جامہ پہنانے سمیت ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب کیا جاسکے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جے آئی ٹی میں طلبی اور ان کی خلاف احتسابی عمل گہرا ہونے کے باعث ہی پی پی پی کے چیئرمین سمجھتے ہیں کہ حالات پلٹا کھا سکتے ہیں اور اس سوچ کے پیش نظر انہوںنے کارکنوں کو ہر طرح کے حالات کے لیئے تیار رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے تاہم حالات کے مطابق حکمت عملی ترتیب دینے پر غورحوض پارٹی کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا