سینیٹر سراج الحق سعودی عرب روانہ ، لیاقت بلوچ قائم امیر جماعت اسلامی مقرر

بدھ 14 جون 2017 13:37

سینیٹر سراج الحق سعودی عرب روانہ ، لیاقت بلوچ قائم امیر جماعت اسلامی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق 12 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق عمرہ کی ادائیگی کے بعد حرم پاک میں اعتکاف کریں گے ۔ سراج الحق نے لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کیاہے ۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں ایک تقریب میں قائم امیر جماعت کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔