اٹلی سے تعلق رکھنے والے فرنیچر سازی کے ماہرین عنقریب پاکستان کا دورہ کریں گے، اطالوی ماہرین پاکستان میں فرنیچر کی صنعت سے وابستہ ہنر مندوں کو اس شعبے میں جدید ٹیکنالوجی بارے تربیت دیں گے
بدھ 14 جون 2017 13:35
(جاری ہے)
میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فرنیچر کی برآمدات کو فروغ دینے کیلئے ضروری ہے کہ تیار کنندگان کو ٹیکس اور قرضوں کے حوالے سے خصوصی پیکج دیا جائے۔
علاوہ ازیں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیںتاکہ پاکستان میں عالمی معیار کے فرنیچر تیار کرکے بین الاقوامی مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ برآمدات کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے خام مال اور توانائی کے زیادہ اخراجات کی وجہ سے پاکستانی فرنیچر تیار کرنے والے ادارے بھارت اورچین کے فرنیچر سازوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اس سلسلے میں حکومت کو اس صنعت سے مسلسل رابطے استوار کرنا چاہئیں، حکومت کو فرنیچر کی صنعت کو زیادہ اورجامع نوعیت کی ترغیبات دینی چاہئیں تاکہ ہم برآمدات میں اضافہ کو فروغ دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس شعبے پر توجہ دے کر نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ مجموعی قومی پیداوار میں بھی اضافہ متوقع ہے ، مناسب سہولیات فراہم کرکے ایک عشرے میں 10 ارب ڈالر تک کی برآمدات کی جاسکتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ترکھانوں اور ہنر مندوں کو مطلوبہ ضروری تربیت فراہم کی جائے ۔ اس وقت بعض حکومتی اداروں کی جانب سے اگرچہ تربیت فراہم کی جارہی ہے تاہم یہ تربیت عالمی معیارکے مطابق نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی فرنیچر کو فروغ دینے کیلئے پاکستان فرنیچر کونسل کے زیر اہتمام آٹھواں میگا پاکستان انٹیریئر ایگزیبیشن آئندہ ماہ کی 7 تاریخ سے منعقد ہورہا ہے جس میں 60 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کریں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.