ابوبکر البغدادی اپنا خود ساختہ دارالخلافہ چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے،عراقی عہدیدار

البغدادی کے سرکی قیمت 25لاکھ ڈالر مقرر،داعشی سربراہ کو غداری کا خطرہ ہے،ماہرین وعہدیدار

بدھ 14 جون 2017 13:34

ابوبکر البغدادی اپنا خود ساختہ دارالخلافہ چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے،عراقی ..
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) مشرق وسطیٰ کی حکومتوں کے لیے داعش امور کے ایک مشیر ہاشم الہاشم نے کہاہے کہ اس وقت بغدادی کے لیے سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس کے گرد موجود لوگوں میں سے کوئی 25 لاکھ ڈالروں کے لیے، جو امریکی حکومت نے اس کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی ہے، غداری کرکے اس کی مخبری نہ کر دے۔داعش، یا اسلام اسٹیٹ کے لیڈر کی خود ساختہ خلافت کے دو اہم شہر موصل اور رقہ گو ابھی طرح اس کے ہاتھ سے پوری طرح نہیں نکلے لیکن وہ پھر بھی اپنا خود ساختہ دارالخلافہ چھوڑ کر فرار ہو چکا ہے۔

ادھر کردستان کی علاقائی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ لاہر طالبانی نے کہاہے کہ کہ آخرکار وہ پکڑا یا مارا جائے گا۔ وہ ہمیشہ زیر زمین نہیں رہ سکتا۔

(جاری ہے)

لیکن ابھی یہ منزل چند سال کے فاصلے پر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی عہدے داروں اور ماہرین کا کہنا تھا کہ اسے پکڑ نے یا ہلاک کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔اسلامک اسٹیٹ کے جنگجو اپنے دو اہم شہروں، یعنی عراق میں موصل اور شام میں رقہ میں شکست کھانے کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں اورعراقی عہدے داروں کا کہنا تھا کہ البغدادی صورت حال کو بھانپ کر ان دونوں شہروں کے د رمیان ہزاروں مربع میل کے صحرا میں کہیں روپوش ہو چکا ہے۔

کردستان کی علاقائی حکومت کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کے سربراہ لاہر طالبانی نے کہاہے کہ کہ آخرکار وہ پکڑا یا مارا جائے گا۔ وہ ہمیشہ زیر زمین نہیں رہ سکتا۔ لیکن ابھی یہ منزل چند سال کے فاصلے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :