القاعدہ امریکی اقدامات کا نتیجہ ہے، ولادیمیر پیوٹن

بدھ 14 جون 2017 13:28

القاعدہ امریکی اقدامات کا نتیجہ ہے، ولادیمیر پیوٹن
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ امریکی اقدامات کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ القاعدہ امریکی اقدامات کا نتیجہ ہے اور امریکا براہ راست دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی کررہا ہے۔روسی صدر نے کہا کہ القاعدہ کوبنانے،اسے سویت یونین کے خلاف استعمال کرنے اور ہتھیار فراہم کرنے میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا اور اس کے ٹھوس شواہد بھی موجود ہیں۔پیوٹن نے کہا کہ امریکانے چچنیا میں باغیوں کو ہتھیارفراہم کئے۔

متعلقہ عنوان :