پاکستان ریلویز حکومتِ پنجا ب کے تعاون سی لاہور میں پٹری کے دونوں اطراف میں پلے ایریاز، جوگنگ ٹریک، جم، سائیکلنگ ٹریک اور دیگر سہولتیں فراہم کرے گا

بدھ 14 جون 2017 13:28

پاکستان ریلویز حکومتِ پنجا ب کے تعاون سی لاہور میں پٹری کے دونوں اطراف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) پاکستان ریلویز حکومتِ پنجا ب کے تعاون سے شاہدرہ سے رائے ونڈ تک چالیس کلومیٹر طویل پٹری کے دونوں اطراف میں گرین بیلٹس بنا ئے گا جن میں شہریوں کو پلے ایریاز، جوگنگ ٹریک، کیفے ٹیریا، جم، سائیکلنگ ٹریک اور بیٹھنے کی خوبصورت جگہوں سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گرین کوریڈور جدت اور سادگی کا بہترین کمبی نیشن ہوں گے۔

پلے ایریاز میں بچوں کے لئے جھولے اور سلائیڈز بہترین معیار کے بنائے جائیں گے۔ یہ پلے ایریاز 33 مختلف مقامات پر بنائے جائیں گے اور یہ گرین بیلٹ شاہدرہ سے رائے ونڈ اور رائے ونڈ سے شاہدرہ تک مجموعی طور 80 کلومیٹر طویل ہوگی۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد پراجیکٹ ہوگا۔منصوبے کی تکمیل کے بعد ایسے منصوبے دوسرے بڑے شہروں میں بھی بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :