قائداعظم گروپ آف کالجز میں ٹیلنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

بدھ 14 جون 2017 13:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) قائدعظم گروپ آف کالجز کے ڈائریکٹر عبدالوحید نے کہاہے کہ قائداعظم گروپ آف سکولز اینڈ کالجز نے ذہین طلباء /طالبات کیلئے مفت تعلیمی سہولیات دینے کیلئے سب سے پہلے ٹیلنٹ ٹیسٹ کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا گیا،اب تک ٹیلنٹ ٹیسٹ کے ذریعے ہزاروں طلباء /مفت تعلیمی سہولیات حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں روایات برقراررکھتے ہوئے 5 جولائی کو تمام کیمپس میں ٹیلنٹ ٹیسٹ کا انعقاد کیاجائیگا جس کے ذریعے منتخب ہونے والے طلبائ/طالبات کوادارہ ہذا میں مفت تعلیمی اور رہائشی سہولیات حاصل ہوںگی ‘ دلچسپی رکھنے والے طلباء وطالبات پشاور‘ چارسدہ‘ نوشہرہ‘ مردان اور صوابی میں موجود کیمپس سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :