Live Updates

جے آئی ٹی نے بھی عمران خان کی طرح اداروں سے لڑائی شروع کر دی ہے۔ رانا ثنا اللہ

جے آئی ٹی کی پشت پر عمران خان کھڑے ہیں، لگتا ہے عمران خان نے جے آئی ٹی کو گود لے لیا ہے۔ جے آئی ٹی سے انصاف نہیں اندھیرا نظر آ رہا ہے۔ رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 جون 2017 12:43

جے آئی ٹی نے بھی عمران خان کی طرح اداروں سے لڑائی شروع کر دی ہے۔ رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2017ء) : صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی میں عمران خان کی روح آگئی ہے کیونکہ جے آئی ٹی نے بھی اداروں سے لڑائی شروع کر دی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی شہباز شریف کو طلب کر لے۔ جے آئی ٹی کو شہباز شریف سے تمام معلومات مل جائیں گی۔

شہباز شریف کے جانے سے جے آئی ٹی کی تسلی بھی ہو جائے گی۔میاں شریف نے مزدوری سے زندگی کے سفر کا آغاز کیا۔ 60 کی دہائی میں شریف خاندان ایک بڑا بزنس خاندان بن گیا تھا اور اب اس خاندان سے پوچھا جا رہا ہے کہ انہوں نے گھر کب لیا، گاڑی کب لی؟ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی نے حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والے مجرم کو پکڑ تو لیا لیکن اس مجرم کا نام نہیں بتایا، کیا مجرم کا تعلق عدلیہ سے ہے؟  جے آئی ٹی کو بتانا ہو گا کہ ملزم کا تعلق کس ادارے یا محکمے سے ہے۔

(جاری ہے)

جے آئی ٹی سے انصاف نہیں بلکہ اندھیرا نظر آ رہا ہے ۔ جے آئی ٹی کو چاہئیے کہ خلفشار سے باہر نکلے کیونکہ جے آئی ٹی میں بھی پی ٹی آئی کی طرز کی ذہنیت اور تمام اداروں پر الزامات لگانے کی روش نظر آ رہی ہے۔ جے آئی ٹی کی پشت پر عمران خان کھڑے ہیں۔ایسا لگتا ہے کہ جے آئی ٹی کو عمران خان نے گود لے لیا ہے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جے آئی ٹی کے مائنڈ سیٹ پر بڑی تشویش ہے۔ اجے آئی ٹی میں اب سارے ادارے جواب داخل کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ یہ بتایا جائے کہ عمران خان کے اے ٹی ایم کا احتساب کب ہو گا؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات