جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم کی پیشی ، خفیہ کیمروں والی گاڑیاں جوڈیشل اکیڈمی پہنچا دی گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 جون 2017 12:29

جے آئی ٹی کے سامنے وزیر اعظم کی پیشی ، خفیہ کیمروں والی گاڑیاں جوڈیشل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جون 2017ء) : پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کو طلب کر رکھا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کل بروز جمعرات جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی جوڈیشل اکیڈمی آمد کے پیش نظر خفیہ کیمروں والی گاڑیاں اور جیمرز کو جوڈیشل اکیڈمی کے باہر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس موقع پر جوڈیشل اکیڈمی کے باہر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ خیال رہے کہ جے آئی ٹی پانامہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اس سے قبل وزیر اعظم کے صاحبزادوں حسین نواز اور حسن نواز کو بھی طلب کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :