بنگلادیش میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں 134 ہوگئیں

مون سون بارشوںاور لینڈ سلائیڈنگ ،دوردراز علاقوں سے رابطہ منقطع،رہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،حکام

بدھ 14 جون 2017 12:14

بنگلادیش میں طوفانی بارش سے ہلاکتیں 134 ہوگئیں
ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2017ء) بنگلادیش میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک افراد کی تعداد 134 ہوگئی۔ مون سون بارشوںاور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوردراز علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے اورامدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیش کے جنوب مشرقی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے رات گئے مٹی کے تودے گرنے کے مختلف حادثات پیش آئے اور سوئے ہوئے درجنوں لوگ ابدی نیند سو گئے۔مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں، خراب موسم کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ مون سون بارشوںاور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث دوردراز علاقوں سے رابطہ منقطع ہے اورہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :