کراچی پولیس افسران کی گاڑی اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ‘2 زخمی

بدھ 14 جون 2017 12:01

کراچی پولیس افسران کی گاڑی اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ‘2 زخمی
گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2017ء) کراچی پولیس افسران کی گاڑی اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی،حادثے میں دو پولیس افسران زخمی ہوگئے جنہیںہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی کے مطابق کراچی پولیس افسران کی گاڑی اورماڑہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے میں ڈی ایس پی فتح محمد اور ایس ایچ او محمد رفیق زخمی ہوگئے۔ جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ گاڑی میں موجود ایس ایچ او کلفٹن محمد اسلام ودیگر افسران محفوظ رہے۔پولیس افسران گوادر سے کراچی واپس آرہے تھے۔

متعلقہ عنوان :