امریکا اور نیٹو افغانستان میں بدامنی کے ذمہ دار ہیں، افغان سینیٹ

بدھ 14 جون 2017 10:40

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) افغانستان کی سینیٹ نے امریکا اور نیٹو کو ملک میں جنگ اور بدامنی کی بڑی وجہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کی سینٹ کے ارکان کا کہنا ہے کہ اگرموجودہ حکومت امریکا پر دباؤ ڈالے تو افغانستان کا بحران حل ہوسکتا ہے۔ارکان کا کہنا تھا کہ امریکا اور نیٹو ہی افغانستان میں جاری موجودہ بحران کے اصل ذمہ دار ہیں۔ سینٹ کے ارکان نے کہا کہ ملک کے اعلی عہدیداروں کے درمیان جنگ اور امن کے بارے میں اتفاق رائے نہیں پایا جاتا یہ بات بھی بدامنی کے پھیلاؤ کی وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :