عالمی بینک نے افغانستان کے لیے 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے پیکیج کی منظوری دیدی

بدھ 14 جون 2017 10:40

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2017ء) عالمی بینک نے افغانستان کی کمزور ہوتی معیشت کو سہارا دینے کی سمت میں اہم قدم اٹھاتے ہوئے اس کے لیے 500 ملین ڈالر کی مالی اعانت کے پیکیج کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی بینک کے اس پیکج سے افغانستان کی پانچ صوبائی دارالحکومتوں میں خدمات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اس خصوصی پیکج سے افغانستان میں پناہ گزینوں کی صورت حال میں بہتری آئے گی اورغریبوں کے لئے نجی شعبے کے مواقع کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔