کراچی ،گرین بس پروجیکٹ کے ترقیاتی کام کے دوران واٹربورڈ کی 24 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی

لسبیلہ، گلبہار ،ناظم آباد ،تین ہٹی اور لیاقت آباد کے علاقے متاثر ،ایم ڈی واٹر کی فوری مرمت کے احکامات

منگل 13 جون 2017 23:48

کراچی ،گرین بس پروجیکٹ کے ترقیاتی کام کے دوران واٹربورڈ کی 24 انچ قطر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2017ء) گرین بس پروجیکٹ کے ترقیاتی کام کے دوران واٹربورڈ کی 24 انچ قطر کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی ،لسبیلہ، گلبہار ،ناظم آباد ،تین ہٹی اور لیاقت آباد کے علاقے متاثرہوئے ،ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کردیئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق منگل کی دوپہر گلبہار (گولیمار ) کے علاقہ میں میں جاری گرین بس سروس کے ترقیاتی کام کے دوران گرین بس پروجیکٹ کے عملے کی غفلت کے باعث لسبیلہ، گلبہار ،ناظم آباد ،تین ہٹی اور لیاقت آباد کے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہم کرنے والی واٹربورڈ کی 24انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی ،ہیوی مشینری نے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچایا ہے ،اطلاع ملنے پر واٹربورڈ کے عملے نے فوری طور پر مذکورہ لائن سے پانی کی فراہمی بند کردی تاہم مذکورہ مقام پر ٹریفک کے اژدھام کے باعث لائن کی فوری مرمت ممکن نہیں تھی اس سبب متاثرہ لائن کی مرمت و تبدیلی کا کام رات کو شروع کیا گیا، توقع ہے کہ مرمت بدھ کی صبح تک مکمل کرکے پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی جائے گی ،ایم ڈی واٹربورڈ سید ہاشم رضا زیدی نے سپرنٹنڈنگ انجینئر ڈبلیو ٹی ایم اویس ملک کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ہیوی مشینری کا استعمال کریں اور ہر صورت لائن کی مرمت کا کام بدھ کی صبح تک مکمل کرلیا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے،دریں اثنا ترجمان واٹربورڈ نے ترقیاتی کام میں مصروف اداروں اور ان کے ٹھیکیداروںسے اپیل کی ہے کہ وہ ترقیاتی کام کے دوران واٹربورڈ کی لائنوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ،کسی بھی قسم کی آگاہی کیلئے واٹربورڈ کے متعلقہ حکام اور عملے سے رابطہ کریں ،ترقیاتی کاموں کے دوران لائنوں کو نقصان پہنچنے سے ایک جانب شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوسری جانب واٹربورڈ کو مالی نقصان کا سامنا ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :