ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر زاسلام آباد محمد اشرف کی زیر صدارت ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلا س

93 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلزکے عہدے پر ترقی کا نو ٹیفکیشن جا ری

منگل 13 جون 2017 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک کے احکا مات پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ز محمد اشرف کی زیر صدارت پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی اجلا س منعقد ہو ا، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر ز محمد بن اشرف نے 93 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلزکے عہدے پر ترقی کا نو ٹیفکیشن جا ری کر دیا ،آئی جی اسلام آباد نے تمام ترقی پانے والے ہیڈ کانسٹیبلزکو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ افسران اپنے اگلے رینک میں خوش اخلاقی،دل لگی،نیک نیتی اور لوگوں کی مدد کے جذبے سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور اسلام آباد کے شہریوں کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے۔