اسلام آباد پولیس نے 7منشیا ت فروشوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرلیا ،منشیات اور ما ل مسروقہ بر آمد

منگل 13 جون 2017 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) اسلام آباد پولیس نے 7منشیا ت فروشوں سمیت 9ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کلو 850گر ام چرس ، 1کلو 320گر ام ہیروئن اور ما ل مسروقہ بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطا بق پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران7منشیا ت فروشوں سمیت9ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھا نہ تر نو ل پولیس نے تین ملزمان محمد عمر ان سے 1200گر ام چرس ، 250گر ام ہیر وئن اور ملزم مظہر اقبا ل سے 420گر ام ہیر وئن اور لا ل شاہ سے 530گر ام ہرئوین بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تھا نہ بھا رہ کہو پولیس نے دوران گشت ملزم گو ہر علی سے 160گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس نے ملزم محمد وسیم سے 230گر ام چرس برآمد کرلی۔ تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم محمد عمر ان عرف مٹھو کو گرفتار کرکے 120گر ام ہیر وئن جبکہ دوران گشت ملزم محمد شفیق کو گرفتار کر کے 260گر ام چرس برآمد کرلی۔تھا نہ سہا لہ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان محمد شفیق اور محمد یا سر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ نقدی بر آمد کرلی ۔پولیس نے،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :