چیچہ وطنی، نوجوان جوڑا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

منگل 13 جون 2017 23:46

چیچہ وطنی، نوجوان جوڑا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
چیچہ وطنی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) چیچہ وطنی میں نوجوان جوڑا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا،ریلوے ذرائع کے مطابق گاؤں 12،گیارہ ایل کا رہائشی25سالہ شہباز اوراسکے محلے کی 24 سالہ شازیہ ساہیوال روڈ پر واقع نجی سکول کے بالمقابل ریلوے لائن کے قریب موجود تھے کہ اسی اثنا میں پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس آگئی جس کی زد میں آکر دونوں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے،ایس ایچ اوتھانہ صدر زمان رشید وٹوکے مطابق لڑکا اور لڑکی آپس میں ہمسائے تھے جو ٹرین کی آمد سے قبل ملحقہ جنگل میں بیٹھ گئے اور ٹرین کے آتے ہی دونوں نے موت کو گلے لگا لیا،پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :