ملتان میں بارش کی مقدار کو ماپنے کیلئے 4مختلف مقامات پررین گیج نصب

منگل 13 جون 2017 23:46

ملتان ۔13جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر واسارائومحمد قاسم نے ملتان شہر میں بارش کی مقدار کو ماپنے کیلئے ایئرپورٹ کے علاوہ شہر کی4مختلف مقامات پررین گیج نصب کئے جانے کے اقدام کوخوش آئندقراردیاہے اورکہاہے کہ رین گیج کی بدولت ملتان کے شہری علاقوں میں نہ صرف بارش کی مقدار درست انداز سے جانچنے میں مددملے گی بلکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب کے حوالے سے ہنگامی صورتحال سے بھی بہتراندا زسے نبردآزما ہوسکے گیں ۔

(جاری ہے)

رین گیج واساکے چار ڈسپوزل اسٹیشنوں جن میں چونگی نمبر9،پراناشجاعباد روڈ،سمیجہ آباد اورکڑی جمنداں شامل ہیں پرنصب کی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسارائومحمد قاسم نے کچھ عرصہ قبل کیبنٹ سب کمیٹی کے لاہورمیں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملتان کے شہری علاقوں میں گیج نہ ہونے کامعاملہ اٹھایاگیاتھاجس پرصوبائی حکومت کے حکم پرمحکمہ موسمیات نے مذکورہ 4مقامات پررین گیج نصب کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :