ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کاسستے رمضان بازار لیہ کا اچانک معائنہ

منگل 13 جون 2017 23:46

لیہ ۔13جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) رمضان پیکج کے ثمرات سے صارفین کو مستفید کرنے کے لیے انتظامی افسران اپنی تمام تر توانائیاں اسی جذبے و لگن سے سرانجام دیتے رہے ،یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے سستے رمضان بازار لیہ کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے آٹے کے سٹال پر ڈی ایف سی کو ہدایت کی کہ مارکیٹ کی تمام دوکانوں پر گرین کلر کا دس کلووزنی تھیلہ 250روپے میں فروختگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ سستے رمضان بازاروں کے نرخ پر ہی مارکیٹ میں آٹا صارفین کو فراہم کیا جاسکے۔اس موقع پر مارکیٹ کمیٹی کے حکام نے سستے رمضان بازاروں میں رسد وطلب کے مطابق تازہ و معیاری اشیاء کی فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا۔