حکومت پنجاب ہونہار طالب علموں کو فلاحی پروگرامز کے ذریعے براہ راست مالی امداد فراہم کررہی ہے، ڈپٹی کمشنر لیہ

منگل 13 جون 2017 23:46

لیہ ۔13جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) حکومت پنجاب ہونہار طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف نوعیت کے فلاحی پروگرامز کے ذریعے براہ راست مالی امداد فراہم کررہی ہے جس کا بنیادی مقصد صوبے کی شرح خواندگی میں اضافہ کے ذریعے پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب منصوبے کو کام یاب بنانا ہے، یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے تحریر ی و تقریری مقابلہ جات میں کام یابی کے حامل طلبہ میں نقدانعامات تقسیم کرنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میںچیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ،سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ، ،بابرخان مگسی ،پرنسپل شرافت علی بسرا،سینئر ہیڈمسٹریس راشدہ اشرف،سینئر ہیڈماسٹر راناسلطان محمود اخترکے علاوہ طالب علموں اور ان کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب طالب علموں کو اعلی تعلیم کے حصول کے لیے معاشی کفالت کے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے اور تقریری مقابلوں کے ذریعے انہیں صلاحتیں منوانے کے مواقع میسر آرہے ہیں۔

سابق صوبائی وزیر ملک احمد علی اولکھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن پڑھو ،بڑھو ہر میدان جیت لو کے تحت 12کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد نقدانعامات کی تقسیم طالب علموں کے لیے تعلیمی استعداد کار میں اضافہ کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔انہوں نے کامیاب طالب علموں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کی کامیابی دوسرے طالب علموں کے بھی مشعل راہ ہوگی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ ،چیئرمین ضلع کونسل ملک عمر علی اولکھ ،بابر خان مگسی نے اردو ،انگلش تقاریر و مضمون نویسی میں تحصیل و ضلعی سطح کے 96طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :