تیز رفتار ہائیس کی ٹکر سے اے ایس آئی نا طق ایوب خان جا ںبحق ، مقدمہ درج

منگل 13 جون 2017 23:42

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) تیز رفتار ہائیس کی ٹکر سے کار میں سوار اٹک پولیس کے اے ایس آئی نا طق ایوب خان کے جا ںبحق ہو نے پر مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایلیٹ فورس اٹک کے عابد ایوب خان ولد محمد ایوب خان سا کن را ما ں قطبال نے تھانہ نیوایئر پورٹ میں ایف آئی آ ر در ج کرائی ہے کہ ان کا بڑا بھائی اے ایس آئی نا طق ایوب جو حسن ابدال کچہری گارڈ پر تعینات تھا چھٹی لے کر اپنی کار پر گھر آرہا تھا کہ ڈوئیاں پل کے قریب تر نول کی جا نب سے آنے والی ہائی ایس نمبر LES-2511جسے ڈرائیور شاہ زیب ولد مشرف سکنہ کو ہاٹ چلا رہا تھا جس نے میرے بھائی کی گاڑی کو ٹکر ماری جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور بھائی شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال پہنچ کر جا ں بحق ہو گیا سب انسپکٹر حسنات احمد نے زیر دفعہ 279,427,322ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔