مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی فلاح ہ بہبود ہے ،راجہ محمد جاوید اخلاص

منگل 13 جون 2017 23:42

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) پا ر لیمانی سیکر ٹری راجہ محمد جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا منشور عوام کی فلاح ہ بہبود ہے حکومت نے نعروں اور وعدوں کے بجا ئے عملی سیاست کو فر وغ دیا اور مسلم لیگ کی حکومت نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفاد میں ہی کام کیے ہیںوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان تر قی کی راہ پر گامز ن ہو چکا ہے بجلی سمیت بیشتر منصو بے تکمیل کے مر احل میں ہیں دیہی پسماندہ علاقوں کی عوام کو در پیش مسا ئل اور مشکلات کے خاتمے کے لیے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے یو نین کونسل سکھو کی تعمیر وترقی پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے انشا اللہ تمام مسا ئل حل کر یں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے یو نین کونسل سکھو کے چیئر مین چوہدری ابر ار سرور کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا وفد میں کونسلر راجہ نقیب الر حمان اور چوہدری مجیب الر حمان بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :