گوجرخان شہر اور گردونواح میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی

منگل 13 جون 2017 23:42

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) گوجرخان شہر اور گردونواح میں آشوب چشم کی وبا پھیل گئی عوام تیزی سے مبتلا ہونے لگے آنکھوں میں سرخی جلن شدید خارش اور پیلا مواد نکلنا آشوب چشم کی علامات ہیں ،مبتلا ہونے والے افراد خصوصی احتیاط کریں اور فوراً معالج سے رجوع کریں ان خیالات کا اظہار ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجر خان کے شعبہ امراض چشم کے سربراہ سرجن ڈاکٹر جعفر خان نے صحافیوں گفتگو کرتے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے ان دنوں یہ بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے انھوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس مرض سے بچا جا سکتا ہے احتیاتی تدابیر میں سرفہرست معالج سے رجوع کرنا اور مریض کے استعمال والی اشیاء علیحدہ کر دینا ہے ۔