گوجرخان۔موٹر وے پولیس کی کارروائی،مسافروں کو نشہ آور بسکٹ کھلا کر لوٹنے والا ملزم گرفتار

منگل 13 جون 2017 23:42

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) عباس احسن ڈی آئی جی نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی میڈم مبشرہ جاوید بیٹ 5مندرہ نے دوران سفر مسافروں کو نشہ آور بسکٹ و دیگر اشیاء کھلا کر لوٹنے والا ملزم کو دیگر عملے کی مدد سے ٹال پلازہ مندرہ پر قابو کر کے مندرہ پولیس کے حوالے کر دیا نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کو اطلاعات و فوٹیج موصول ہوئی تھیں کہ گزشتہ چند دنوں سے جی ٹی روڈ پر دوران سفر ایک گروہ متحرک ہے جو مسافروں کے بھیس میں بس عملے کے ساتھ ملی بھگت کر کے نشہ آور بسکٹ و دیگر چیزیں کھلا کر انہیں بے دردی سے لوٹ رہا ہے جنھوں نے ایک ہفتہ قبل وزارت خزانہ کے ملازم کا شف حمیدساکن شکر گڑھ کو سوہاوہ تا مندرہ ٹال پلازہ کے دروان نشہ آور بسکٹ دے کر 3لاکھ روپے مالیت کے دو سرکاری لیپ ٹاپ ، 15ہزار روپے اور نئے کپڑوںسے جبکہ دوسرے دن ایک اور مسافر ظہیر سکنہ سیالکوٹ کو نقدی ،دوائوں ، موبائل اور کپڑوں سے محروم کر دیا گزشتہ رات بس نمبری BSB-350جو کہ پنڈی سے لاہور جا رہی تھی مندرہ ٹال پلازہ پر جب اسکی ویڈیو بنائی جا رہی تھی کہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 5 کو ایک مسافر پر شک گذرا جسکا حلیہ دی جانے والی فوٹیج سے مشابہ تھا جسے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس بیٹ 5 کے چاق و چوبند عملے نے قابو کر لیا جس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی گئی توملزم کا نام محمد شاہد ولد ناظر حسین سکنہ منڈی شیخاں ایمن آباد گجرنوالہ تھا ملزم نے بتایا کہ اسکے ساتھ دیگر ساتھی بھی شامل ہیں جو ان وارداتوں میں ملوث ہیں بعد ازاں ڈی ایس پی میڈیم مبشرہ جاوید نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے میڈیا کی موجودگی میں ملزم کو مندرہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :